• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

لیڈز: افغان تماشائیوں کا جشن منانے والے پاکستانیوں پر تشدد

شائع June 29, 2019
پولیس نے تشدد کرے پر دو افغان بانشندوں کو گرفتار کر لیا— فوٹو: رائٹرز
پولیس نے تشدد کرے پر دو افغان بانشندوں کو گرفتار کر لیا— فوٹو: رائٹرز

لیڈز: افغانستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں اپنی ٹیم کی وکٹیں گرتی دیکھ کر افغان تماشائی طیش میں آ گئے اور انہوں نے جشن مناتے پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

لیڈز میں جاری میچ کے دوران جہاں افغانستان کی گرتی وکٹوں پر پاکستانی شائقین جشن منا رہے تھے وہیں افغان تماشائیوں یہ دیکھ کر طیش میں آ گئے اور پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا۔

اس موقع پر پولیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے ہنگامہ آرائی کرنے پر دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی تماشائی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے گراؤنڈ کے باہر موجود تھے اور افغان بلے باز کی تیسری وکٹ گرنے پر پاکستانی تماشائی خوشی منا رہے تھے۔

اسی دوران طیش میں آکر افغان تماشائیوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی نوجوان پر تشدد شروع کردیا۔

اس سے قبل میچ سے قبل بھی اسٹیڈیم کے باہر جھگڑوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024