• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے بھارت کی نئی جرسی کی رونمائی کردی گئی

شائع June 28, 2019 اپ ڈیٹ July 4, 2019
انگلینڈ کیخلاف بنائی گئی نئی کٹ روایتی بھارتی ٹیم کی کٹ ےس قدرے مختلف ہے— فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ کیخلاف بنائی گئی نئی کٹ روایتی بھارتی ٹیم کی کٹ ےس قدرے مختلف ہے— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم اپنی نارنجی رنگ کی جرسی میں شرکت کرے گی جس کی بورڈ آف کنترول آف انڈیا(بی سی سی آئی) کی جانب سے رونمائی کردی گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں 30 جون کو برمنگھم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی جرسی میں کھیلیں گے جس میں نارنجی رنگ نمایاں ہو گا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پرانی نیلے رنگ کی کٹ میں ہی کھیلتی نظر آئے گی۔

آئی سی سی ایونٹس کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تمام مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے دو رنگ کی کٹس دینا ضروری ہوتا ہے جبکہ میزبان ٹیم ایک ہی کٹ میں پورا ایونٹ کور کرتی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی میزبانی کرنے والی انگلش ٹیم نیلے رنگ کی کٹ میں ہی سبھی میچز میں حصہ لے گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں دو سے تین رنگ کی کٹس استعمال کر سکتی ہیں۔

بھارت کی نارنجی رنگ کی جرسی کے حوالے سے کئی دن سے چے مگوئیاں جاری تھیں اور اس سلسلے میں بھارتی میڈیا میں مختلف تصویریں زیر گردش تھیں تاہم آج بی سی سی آئی کی جانب سے اس جرسی کی باقاعدہ رونمائی کردی گئی ہے۔

اس نئی کٹ میں نارنجی رنگ واضح طور پر نمایاں ہے تاکہ اوے اور ہوم کٹ میں فرق کو نمایاں کیا جا سکے۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھی مختلف جرسی پہنی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھی مختلف جرسی پہنی تھی— فائل فوٹو: رائٹرز

شرٹ کے سامنے کے حصے میں بھارت کے روایتی نیلے رنگ کی جگہ جامنی(پرپل) رنگ نمایاں ہے جبکہ دونوں بازو اور پشت پر نارنجی رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 جون کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہرے رنگ کے بجائے پیلے رنگ کی شرٹس کا استعمال کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے اس میچ میں جو شرٹ پہنی تھی اس میں لال رنگ نمایاں تھا۔

اسی سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی گذشتہ ماہ 3 مختلف رنگوں کی یونیفارمز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024