• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

ہردک پانڈیا کو بہترین آل راؤنڈر بنانے کیلئے عبدالرزاق کی کوچنگ کی پیشکش

شائع June 28, 2019
ہردیک کی بیٹنگ میں خامیاں نظر آئیں، عبدالرزاق— فائل فوٹو: ٹوئٹر
ہردیک کی بیٹنگ میں خامیاں نظر آئیں، عبدالرزاق— فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی آل راؤنڈر کی خامیوں کو درست کرنے کے لیے اپنی کوچنگ خدمات کی پیشکش کردی۔

ہردک پانڈیا اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارتی ٹیم کی بیٹنگ دیکھی، تاہم اس دوران باؤلنگ آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی بلے بازی کا بغور جائزہ لیا۔

عبدرالرزاق نے کہا کہ ان کی بیٹنگ کے دوران کچھ خامیاں دکھائی دیں جنہیں وہ دور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیشکش کی کہ اگر وہ ہردک پانڈیا کی دبئی میں صرف 2 ہفتے کے لیے کوچنگ کرتے ہیں تو وہ دنیا کا نمبر ایک آل راؤنڈر اور ہٹر بن سکتا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ بھارتی بلے باز جب بڑے شاٹ لگانے کی کوشش کر رہے تو ان کے باڈی بینلنس، ان کے پیروں کی حرکت اور بلا چلانے میں کافی خامیاں دکھائی دیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر بی سی سی آئی ہردک پانڈیا میں بہتری چاہتی ہے تو میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی پاکستانی یا بھارتی کھلاڑی نے ایک دوسرے کے لیے کوچنگ کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی بیٹسمین کی خامی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں روہت شرما نے جواب دیا تھا 'میں اگر پاکستان کا کوچ بنا تو انہیں خامی کے بارے میں ضرور بتاؤں گا، ابھی کیا بتا سکتا ہوں؟'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024