• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

بابر اعظم عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے

شائع June 27, 2019
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی— فوٹو: رائٹرز
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی— فوٹو: رائٹرز

نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے شاندار سنچری کی بدولت ناصرف پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ اس کے ساتھ ہی وہ عظیم بلے بازوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔

بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل وکٹ پر بابر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 101رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کے ورلڈ کپ میں رنز کی تعداد 333 ہوگئی ہے اور وہ عظیم بلے بازوں کی منفرد فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

بابر اعظم 2019 کے ورلڈکپ میں 25 سال سے کم عمر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل عظیم بلے باز یہ اعزاز اپنے نام رکھ چکے ہیں۔

1992 کے ورلڈ کپ میں یہ اعزاز 25 سال سے کم عمر برائن لارا کے پاس تھا جنہوں نے 333 رنز اسکور کیے تھے۔

1996 میں لٹل ماسٹر اور عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 523 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 1999 میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 354 رنز بنائے تھے۔

2003، 2011 اور 2015 کے عالمی میلوں میں کسی بھی نوجوان بلے باز کی کارکردگی کچھ خاص نہیں تھی لیکن 2007 کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے 25 سال سے کم عمر اے بی ڈی ویلیئرز نے 372 رنز بنائے تھے اور سب سے کامیاب نوجوان بلے باز رہے تھے اور اس سال یہ اعزاز پاکستان کے بابر اعظم نے حاصل کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024