• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ 2019: پاکستان نے ڈراپ کیچز میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع June 24, 2019
پاکستان کی ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں 14 کیچ چھوڑ چکی ہے — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں 14 کیچ چھوڑ چکی ہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کرنے میں تو ناکام رہی لیکن قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

حارث سہیل کی عمدہ بیٹنگ اور پھر باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی لیکن اس میچ میں بھی بدترین فیلڈنگ پاکستانی ٹیم کے لیے دردسر بن رہی ہے اور میچ میں پاکستان نے 6 کیچ ڈراپ کیے۔

کیچ ڈراپ کرنے کا سلسلہ پہلے ہی اوور سے شروع جب محمد حفیظ کی باؤلنگ پر وہاب ریاض جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کا آسان کیچ نہ تھام سکے۔

محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 3 کیچز چھوڑے— فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 3 کیچز چھوڑے— فوٹو: اے ایف پی

ہاشم آملا تو جلد آؤٹ ہو گئے لیکن چند اوورز بعد گیند جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کے بلے کا باہرہ کناری لیتی ہوئی پوائنٹ پر کھڑے شاداب خان کی جانب آئی لیکن وہ انتہائی کوشش کے باوجود بھی یہ مشکل کیچ نہ تھام سکے، اگر وہ کیچ پکڑ لیتے تو یہ ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز میں سے ایک ہوتا۔

اس کے بعد فاسٹ باؤلرز محمد عامر کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

فاسٹ باؤلر پہلے ڈیو پلییسی کو کیچ کرنے میں ناکام رہے اور پھر اپنی ہی گیند پر ڈیوڈ ملر کا کیچ چھوڑنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر بھی ملر کا ہی ایک اور کیچ چھوڑ دیا۔

کپتان سرفراز بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے اور انہوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے وہاب ریاض کی گیند پر راسی وین در ڈوسن کا کیچ چھوڑا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ قومی ٹیم نے مذکورہ ورلڈ کپ کے کسی میچ میں کیچز چھوڑے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی میچز میں یہ غلطی مسلسل انجام دی جاتی رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی خراب فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک گرین شرٹس ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ مجموعی 14 کیچ چھوڑ چکے ہیں اور کیچ چھوڑنے کا تناسب 35 فیصد سے زائد ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر میزبان انگلینڈ کی ٹیم موجود ہے جس نے اب تک 42 کیچ پکڑے اور 10 کیچ چھوڑے جبکہ ان کے کیچ چھوڑنے کی شرح 19.23 ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک دور میں اپنی فیلڈنگ کے لیے شہرت رکھتی تھی لیکن مذکورہ ورلڈ کپ میں ان کے سیمی فائنل کی دوڑ سے جلد باہر کی ایک وجہ خراب فیلڈنگ بھی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھی اس ورلڈ کپ میں 7 کیچز چھوڑے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی خراب فیلڈنگ میں پیچھے نہیں اور اب تک ایونٹ میں چھ، چھ کیچز چھوڑ چکی ہیں۔

اس فہرست میں سب سے بہتر بھارت کی ٹیم نے جس نے اب تک صرف ایک کیچ چھوڑا ہے جبکہ سری لنکا اور افغانستان نے بھی اب تک صرف دو، دو کیچ چھوڑے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

bilal Jun 24, 2019 11:55am
پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کرنے میں تو ناکام رہی لیکن قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ (ناکام )

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024