• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

سلو اوور ریٹ کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم پر جرمانہ عائد

شائع June 24, 2019 اپ ڈیٹ June 27, 2019
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دی تھی— فوٹو: رائٹرز
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دی تھی— فوٹو: رائٹرز

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جبکہ کپتان کین ولیمسن پر 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق سلو اوور ریٹ پر فی اوور کے حساب سے کھلاڑیوں پر 10 فیصد اور کپتان پر دگنا جرمانہ کیا جاتا ہے۔

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے سلو اوور ریٹ کی سزا کا اعلان کیا جسے کپتان کین ولیمسن نے تسلیم کر لیا اور مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5رنز سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024