• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

معروف بھارتی اداکار سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے

شائع June 23, 2019
رتیش دیش مکھ نے سرفراز احمد کی کھل کر حمایت کی— فوٹو: اے پی
رتیش دیش مکھ نے سرفراز احمد کی کھل کر حمایت کی— فوٹو: اے پی

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں مستقل شکستوں کے بعد قومی ٹیم خصوصاً کپتان سرفراز احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر معروف بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز کی حمایت میں بول پڑے۔

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کرکٹ مداح نے کپتان سرفراز احمد کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے حالانہ اس وقت ان کا بیٹا عبداللہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔

مزید پڑھیں: حد سے زیادہ اپیل کرنے پر کوہلی پر جرمانہ عائد

سرفراز کو اس مداح کی حرکت پر شدید غصہ آتا ہے لیکن وہ کوئی جواب دیے بغیر اپنے جذبات پر قابو پا کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ شخص کو شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سرفراز احمد کی حمایت کی اور ان سپورٹ کرنے والوں میں معروف بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ فلم دھمال کے اہم اداکار نے ٹوئٹر پر سرفراز احمد کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ہر کپتان نے اہم میچ میں شکست کھائی ہے، سرفراز اس رویے کے حقدار نہیں، یہ ہراساں کرنا ہے، خدارا حکم کریں، وہ اپنے بچے کے ساتھ تھے۔

بعدازاں مذکورہ ٹوئٹر صارف نے ایک اور ویڈیو میں اپنے رویے کی معافی مانگی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024