• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

پاک-جنوبی افریقہ مقابلہ: آرمی چیف کی اسٹیڈیم آمد

شائع June 23, 2019 اپ ڈیٹ June 24, 2019
آرمی چیف کے عقب میں اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان بھی دکھائی دے رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر
آرمی چیف کے عقب میں اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان بھی دکھائی دے رہے ہیں — فوٹو: ٹوئٹر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

آرمی چیف اسٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر جانے کے لیے آگے بڑھے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ موجود ایک تصویر میں آرمی چیف کے عقب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود ہیں۔

آرمی چیف شائقین سے بھی ملاقات کر رہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
آرمی چیف شائقین سے بھی ملاقات کر رہے ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024