• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
KandNs Publishing Partner

کرکٹ پر بات کریں، گالیاں دینا مناسب نہیں، سرفراز

شائع June 22, 2019 اپ ڈیٹ June 24, 2019
پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے، سرفراز احمد — فوٹو: ڈان نیوز
پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے، سرفراز احمد — فوٹو: ڈان نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کرے لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔

لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ 'سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیا جاتا ہے جس سے دل دکھتا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے، کرکٹ پر جو بات کرنی ہے کریں لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک دن اوپر لاتی ہے ایک دن گراتی ہے، پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے، فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے دوبارہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے'، سوشل میڈیا کپتان کی حمایت میں بول اٹھا

سرفراز احمد نے سابق کرکٹرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ سابق کرکٹرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں جو پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے اور اگر ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے۔'

بھارت کے خلاف میچ کے دوران جماہی لینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ 'جماہی لینا کوئی گناہ تو نہیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہوں، میں نے خود کو زیادی اونچا نہیں اڑایا تاکہ جب گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو۔'

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے، کوشش کریں گے کہ کل کا میچ جیت کر کم بیک کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ 'جنوبی افریقہ سے سیریز دوطرفہ مقابلہ تھا، یہ ٹورنامنٹ ہے اور ہمارا بڑے ٹورنامنٹس میں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست

واضح رہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی، دوسرے میچ میں اس نے ایونٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو ہرایا، سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

چوتھے میچ میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ پانچویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ہرایا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024