• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

'پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے'، سوشل میڈیا کپتان کی حمایت میں بول اٹھا

شائع June 22, 2019 اپ ڈیٹ June 24, 2019
تضحیک کرنے والے شخص نے معافی بھی مانگ لی۔ — فائل فوٹو: ٹوئٹر
تضحیک کرنے والے شخص نے معافی بھی مانگ لی۔ — فائل فوٹو: ٹوئٹر

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی جو اس نے میزبان انگلینڈ کے خلاف جیتا، تاہم قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیتی بازی ہار گئی جبکہ بھارت کے خلاف میچ میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہوکر آؤٹ کلاس ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جیت کے 3 پوائنٹس بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے بر عکس پاکستان ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے شائقین نے اپنا غم و غصہ بھر پور انداز میں نکالا اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ ٹوئٹر پر 'سرفراز کو گھر بھیجو' کا ٹرینڈ بھی سیٹ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: عوام کا 'جماہیاں' لیتے سرفراز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

تاہم 2 روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک شخص نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو روکا اور ان کے ساتھ تصویر بنانے کی درخواست کی، جسے قومی ٹیم کے کپتان نے قبول کرلیا۔

مذکورہ شخص نے اس وقت سرفراز احمد کی تصویر نہیں بلکہ ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ قومی ٹیم کے کپتان کو تضحیک آمیز الفاظ سے پکار رہا ہے۔

اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے سرفراز احمد نے اس شخص کی بات کا کوئی جواب نہ دیا اور سیدھا چلے گئے، تاہم اس شخص نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی شائقین نے ویڈیو بنانے والے شخص پر شدید تنقید کی جبکہ سرفراز احمد کے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے سرفراز احمد کو 'احمق' کپتان قرار دے دیا

پاکستانی شائقین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ان کی بہترین کارکردگی کا گن گانے لگے اور ٹوئٹر پر 'پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے' اور 'ہم سرفراز کے ساتھ کھڑے ہیں' ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ایک شخص نے سرفراز احمد کی بطور کپتان کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تصویر شائع کی جس میں انہیں انڈر 19 ورلڈکپ، چیپمیئنز ٹرافی 2017 اور پاکستان سپر لیگ 2019 کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک شخص نے سرفراز احمد کی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ٹرافی کے ہمراہ سرفراز احمد کی تصویر شائع کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی سرفراز احمد سے پیار نہ کرے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد اپنے 2 سالہ بیٹے کے ہمراہ تھے، تصور کریں کہ اگر آپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوں اور کوئی آپ کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرے تو کیسا محسوس ہو۔

ان صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص کی اس حرکت کو نظر انداز کرکے اچھا کیا، جو عملی طور پر ایک مشکل ترین کام تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کی وجہ سے سرفراز احمد کی تضحیک کرنے والا شخص معافی مانگنے پر مجبور ہوگیا اور اس نے اپنی معافی کی ویڈیو بھی جاری کی۔

اس ویڈیو میں اس شخص نے سب سے پہلے سرفراز احمد سے معافی مانگی اور پھر پوری قوم سے بھی معافی مانگی۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سرفراز احمد کی ان سے بات ہوئی تھی، اور انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی تھی، تاہم یہ کسی طرح اپ لوڈ ہوگئی، اس کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس ویڈیو کے ایسے نتائج سامنے آئیں گے، تاہم وہ اپنی اس ویڈیو پر ندامت محسوس کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد کی حمایت میں عام لوگ ہی نہیں بلکہ اسپورٹس کے صحافیوں اور بولی ووڈ شخصیات سامنے آئیں۔

بولی ووڈ اسٹار رتیش دیشمکھ نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ تاریخ میں کوئی نہ کوئی کپتان اہم ترین میچ ہارا ہے، سرفراز احمد اس (تضحیک) کے حقدار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہ یہ ہراسانی کا معاملہ ہے، سرفراز احمد اپنے بچے کے ساتھ تھے۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک بھی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئیں اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے پول بھی چلایا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے مختلف مواقع پر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ان کی کپتانی میں پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوا۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کے شدید دباؤ کا شکار ہیں، ہمیں ایسے میں ان کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid H. khan Jun 23, 2019 09:19am
'پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے'، kis cheez ka pyar hain sarfaraz k sath, na batting na captaincy ache hain match k oper match haar raha hain Pakistan. We are feel shame due to safaraz in CWC19.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024