• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہونڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4لاکھ 25 ہزار روپے تک اضافہ

شائع June 22, 2019
کمپنی کی جانب سے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کردیا گیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
کمپنی کی جانب سے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کردیا گیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی: روپے کی قدر میں حالیہ کمی اور منفی ایکسچینج ریٹ کے اثرات کے باعث ہونڈا ایٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق 24 جون سے ہوگا۔

اس طرح 4 لاکھ روپے کے اضافے سے ہونڈا ٹربو آر ایس اور 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت بالترتیب 41 لاکھ 99 ہزار اور 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 1.8 ایل وی ٹی ایس آر سی وی ٹی کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار اضافے سے 38 لاکھ 24 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی بحران، بڑھتی قیمتوں سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی

علاوہ ازیں 1.3 ایل ایم ٹی، 1.3 ایل اے ٹے، 1.5 ایل ایم ٹی، 1.5ایل اے ٹی اور 1.5 ایل اسپائر ایم ٹی کی قیمتیں 2 لاکھ 60 ہزار اضافے سے بالترتیب 21 لاکھ 79 ہزار روپے، 23 لاکھ 19 ہزار، 22 لاکھ 39 ہزار، 23 لاکھ 79 ہزار اور 23 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 1.5 ایل اسپائر اے ٹی کی قیمت 25 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی اور اس میں 2 لاکھ 80 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

ایچ اے سی ایل نے بی آر وی ایم ٹی کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار اضافے سے 25 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت اب 27 لاکھ 84 ہزار اور 29 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی اور ان میں فی گاڑی 3 لاکھ 50 ہزار روپے بڑھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک اضافہ

کمپنی کی جانب سے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے کوئی بھی حکومتی ٹیکسز (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، کسٹم ڈیوٹی وغیرہ) ان نئے قیمتوں میں شامل ہوجائیں گے۔

حکومت کی جانب سے بجٹ 20-2019 میں مختلف انجن کی گاڑیوں پر 2.5 سے 7.5 کے درمیان فیڈرل ایکسائزڈ ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔


یہ خبر 22 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024