• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شعیب اختر کی سونالی باندرے اور دیا مرزا سے افیئر پر وضاحت

شائع June 20, 2019 اپ ڈیٹ June 21, 2019
شعیب اختر نے ویڈیو میں کرکٹرز کو اچھا کھیلنے کے مشورے بھی دیے—اسکرین شاٹ
شعیب اختر نے ویڈیو میں کرکٹرز کو اچھا کھیلنے کے مشورے بھی دیے—اسکرین شاٹ

سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے افیئرز پر بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی مسلسل خبروں کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر 10 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے اور بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کے درمیان تعلقات اور افیئر پر بات کرنے سمیت کرکٹ پر بھی بات کی۔

شعیب اختر نے ویڈیو کے آغاز میں بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی سونالی باندرے سے افیئر سے متعلق اپنی خبروں پر وضاحت کی اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے خلاف کس کس طرح کی خبریں شائع کی جاتی ہیں۔

سابق قومی کرکٹر نے واضح کیا کہ کبھی بھی ان کی ملاقات اداکارہ سونالی باندرے سے نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ کبھی ان کے فین رہے ہیں۔

شعیب اختر نے ویڈیو میں غلط خبریں چلانے والے اداروں کے حوالے بھی دیے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
شعیب اختر نے ویڈیو میں غلط خبریں چلانے والے اداروں کے حوالے بھی دیے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

شعیب اختر نے سونالی باندرے کو خوبصورت اور بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ماضی میں ان کے گھر میں ہر طرف اداکارہ کی تصاویر لگی رہتی تھیں اور ان کے پرس میں بھی ان کی تصویر تھی۔

شعیب اختر کے مطابق ماضی میں یہ بھی کہا جاتا رہا کہ وہ سونالی باندرے کو اغوا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں صرف ایک ہی شخص کی تصویر لگی رہتی تھی اور وہ تصویر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں عمران خان کے علاوہ اور کسی سے متاثر نہیں ہوئے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے کرکٹ کی دنیا میں شہرت رکھنے والے سابق کھلاڑی کے مطابق انہوں نے آج تک سونالی باندرے کی ایک آدھ فلمیں ہی دیکھی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے ان کی بیماری سے متعلق سنا۔

شعیب اختر نے کینسر سے مقابلہ کرنے پر سونالی باندرے کو بہادر قرار دیا اور بھارتی میڈیا سے گزارش کی کہ وہ ان کے اور سونالی باندرے سے متعلق غلط خبریں شائع کرنے سے گریز کرے۔

سابق کرکٹر نے سونالی باندرے کو خوبصورت اور بہادر خاتون قرار دیا—فوٹو: سرکل آف کرکٹ
سابق کرکٹر نے سونالی باندرے کو خوبصورت اور بہادر خاتون قرار دیا—فوٹو: سرکل آف کرکٹ

ویڈیو میں شعیب اختر نے ایک اور بولی وڈ اداکارہ سے اپنے افیئر سے متعلق چلنے والی خبروں کے حوالے سے بھی وضاحت کی۔

شعیب اختر نے بتایا کہ ماضی میں خبریں چلائی جاتی رہیں کہ وہ اداکارہ دیا مرزا سے شادی کرنے والے ہیں اور ساتھ ہی ان سے افیئر سے متعلق خبریں بھی چلائی جاتی رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دیا مرزا سے تعلقات کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں اور یہ کہ وہ کبھی بھی کسی بھی خاتون کی جانب سے اپنی تعریف کیے جانے پر جذباتی نہیں ہوتے۔

ویڈیو میں شعیب اختر نے انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ پر بھی بات کی اور حال ہی میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر بھی بات کی اور ٹیم کو مفید مشورے بھی دیے۔

شعیب اختر نے دیا مرزا سے تعلقات پر بھی وضاحت کی—فوٹو: ٹریفک کلب
شعیب اختر نے دیا مرزا سے تعلقات پر بھی وضاحت کی—فوٹو: ٹریفک کلب

شعیب اختر نے ویڈیو میں پاکستان کی ہار کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پر کی جانے والی تنقید پر بھی بات کی اور کہا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ہر وقت تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

سابق کرکٹر کے مطابق اگر پاک-بھارت میچ سے قبل ثانیہ مرزا اپنے شوہر سے ملنے گئیں اور ان کے ساتھ کچھ گزارا تو اس میں کیا غلط ہے جو اس بیچاری پر تنقید کی جا رہی ہے؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا پر مختلف مواقعوں پر بھارتی اور پاکستانی افراد تنقید کرتے رہتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے میچ کے دوران بھارتی ٹیم اچھا کھیلی، اس لیے جیت گئی اور یہ بھی سچ ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں حریف سے جیت نہیں پاتی۔

انہوں نے ویڈیو میں قومی ٹیم کو اچھا کھیل کھیلنے کے لیے کچھ مفید مشورے بھی دیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

M. Saeed Jun 20, 2019 08:39pm
Sonali Bendre is 8 months senior in age to Shoiab Akjtar.
Hani_Layyah Jun 21, 2019 11:46am
@ M.SAEED then what ??

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024