• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

دھاون کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق، پانٹ بطور متبادل شامل

شائع June 19, 2019 اپ ڈیٹ June 20, 2019
شیکھر دھاون ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: رائٹرز
شیکھر دھاون ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون انگوٹھے کی انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 9 جون کو کھیلے گئے میچ میں دھاون انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور بعد ازاں انگوٹھے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کپتانی کے اہل نہیں، معین خان

بھارتی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے احتیاطاً ریشابھ پانٹ کو انگلینڈ طلب کر لیا تھا لیکن ابتدائی طور پر دھاون کے متبادل کی درخواست نہیں کی گئی تھی کیونکہ یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ عالمی کپ کے اختتامی میچز میں شاید دستیاب ہو سکیں گے اور سیمی فائنل تک رسائی کی صورت میں ان کا تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

لیکن ان کے جلد صحتیاب نہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس بات کا اعلان کردیا گیا ہے کہ دھاون ورلڈ کپ سے قبل فٹ نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر تنقید، محمد عامر ٹیم کے دفاع میں بول پڑے

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے پانٹ کو بطور متبادل ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

شیکھر دھاون نے اپنی ٹوئٹ میں ورلڈ کپ سے اخراج پر افسوس کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024