• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کپتان کوچ سمیت بڑوں کی چھٹی کا امکان

شائع June 17, 2019
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور انضمام الحق کے عہدوں کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد کی بھی کپتانی بھی خطرے میں ہے— فائل فوٹو: اے پی
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور انضمام الحق کے عہدوں کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد کی بھی کپتانی بھی خطرے میں ہے— فائل فوٹو: اے پی

ورلڈکپ میں مسلسل شکستوں اور ایونٹ سے ممکنہ اخراج کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔

عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور آسٹریلیا کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 89رنز سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے سرفراز احمد کو 'احمق' کپتان قرار دے دیا

پاکستانی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے جہاں اسے تین میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی اور سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

ایونٹ میں تین شکستوں کے بعد پاکستان کے عالمی کپ سے اخراج کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو اپنے تمام چار میچوں میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور اس کی منیجمنٹ میں تبدیلی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور ٹیم منیجمنٹ میں یقینی طور پر تبدیلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کا 'جماہیاں' لیتے سرفراز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

ٹیم منیجمنٹ میں موجود کوچز مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور کے معاہدے ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہے ہیں جس میں توسیع کا امکان بہت کم نظر آ رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کی مدت ملازمت بھی ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہو رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ انہیں بھی ٹیم کے انتخاب کی ذمے داریاں نہ دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق نہیں توڑا، پی سی بی

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی اپنی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹیم سینئر کھلاڑیوں کے سامنے کہا ہے کہ اگر ان کی چھٹی ہوئی تو پھر سب کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو کپتان سرفراز کو بھی فارغ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Bashir George Jun 18, 2019 09:50am
Please let me know when you're sending Inzy home
K Jun 18, 2019 01:15pm
Wat is inzi doing in England in first place Secondly why is he interfering in team management duties Instead he should go and give some batting tips to the batsmen if he is so interested to share his experience ..
Omar Jun 18, 2019 10:27pm
How about firing people who chose Inzi in the first place .

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024