• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

کوہلی نے ٹنڈولکر کا 17سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

شائع June 16, 2019
ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری اسکور کر کے یہ عالمی ریکارڈ حاصل کیا— فوٹو: اے ایف پی
ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری اسکور کر کے یہ عالمی ریکارڈ حاصل کیا— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جب آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں اترے تو انہیں اپنے 11ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 57رنز درکار تھے۔

عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک مربتہ پھر شاندار اننگز کھیلی اور 11ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل سب سے کم میچوں میں عبور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

کوہلی نے محض 222اننگز میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ جنہوں نے 276اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

سچن ٹنڈولکر نے 17سال قبل 2002 میں کانپور کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 44سال میں ایسا نہ ہو سکا، پاکستان نے مانچسٹر میں نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8ہزار، 9ہزار اور 10ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024