• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

اگر پاک بھارت میچ 20اوورز تک محدود ہوا تو پاکستان کو فتح کیلئے کتنا ہدف دیا جائے گا؟

شائع June 16, 2019
بارش کے سبب شائقین کرکٹ نے اپنی چھتریاں نکالی ہوئی ہیں تاکہ برسات کے پانی سے بچا جا سکے— فوٹو: اے پی
بارش کے سبب شائقین کرکٹ نے اپنی چھتریاں نکالی ہوئی ہیں تاکہ برسات کے پانی سے بچا جا سکے— فوٹو: اے پی

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے اور بارش نہ رکی تو میچ میں اوورز کم کر کے پاکستان کو نظرثانی شدہ ہدف دیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں جاری میچ میں 47ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور دونوں ٹیموں کو پویلین واپس لوٹنا پڑا۔

مزید پڑھیں: 44سال میں ایسا نہ ہو سکا، پاکستان نے مانچسٹر میں نئی تاریخ رقم کردی

جب بارش رکی تو بھارتی ٹیم نے 47.4 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 305رنز بنائے تھے اور کافی حد تک خدشہ ہے کہ میچ بارش کے سبب دوبارہ شروع نہیں ہو سکے گا۔

اگر میچ بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

بارش کے باعث مانچسٹر کی وکٹ کو کورز سے ڈھک دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
بارش کے باعث مانچسٹر کی وکٹ کو کورز سے ڈھک دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

تاہم اگر میچ کچھ دیر بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو 46اوورز میں 327رنز کا ہدف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

اگر ایک سے دو گھنٹے تک بارش جاری رہتی ہے تو پاکستان کا زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ ایسے میں قومی ٹیم کو 40اوورز میں 298رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا جائے گا۔

لیکن زیادہ بارش ہونے کی صورت میں پاکستان کی میچ جیتنے کی امید ہو جائے گا کیونکہ ایسی صورت میں میچ کو 20اوورز فی اننگز تک محدود کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے مشورے کے باوجود سرفراز نے بیٹنگ نہ کرکے غلطی کی، نعیم الحق

میچ کو 20اوورز تک محدود کیا گیا تو پاکستانی ٹیم میچ میں فتح کے لیے 184رنز کا ہدف ملے گا اور بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے امکانات پیدا ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ٹی20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم ہے اور میچ 20اوورز تک محدود ہونے کی صورت میں بھارت کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024