• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

شاہ محمود قریشی بھی پاک-بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود

شائع June 16, 2019
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ — فوٹو: فاروق شاہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ — فوٹو: فاروق شاہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپنے وفد کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ اسٹیڈیم میں جاکر دیکھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصرف ترین دن گزارا اور اسٹیڈیم جانے سے قبل انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کے ہمراہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی باکسر عامر خان کے ہمراہ موجود — فوٹو: فاروق شاہ
شاہ محمود قریشی باکسر عامر خان کے ہمراہ موجود — فوٹو: فاروق شاہ

پاکستانی ہائی کمشنر نے ملاقات میں موجود شرکا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شاہ محمود قریشی وفد کے ساتھ تصویر بنوائی— فوٹو: فاروق شاہ
شاہ محمود قریشی وفد کے ساتھ تصویر بنوائی— فوٹو: فاروق شاہ

انہوں نے اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی تماشائیوں سے بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا اس دوران تماشائیوں نے بھی ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

شاہ محمود قریشی پاکستانی تماشائی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ — فوٹو: فاروق شاہ
شاہ محمود قریشی پاکستانی تماشائی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ — فوٹو: فاروق شاہ

انہوں نے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر موجود حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے گفتگو کی۔

اس کے بعد وزیرخارجہ اپنے وفد کے ہمراہ مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ کے اسٹیڈیم پہنچے جہاں وہ پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024