• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

کرس گیل پر بھی پاک-بھارت میچ کا بخار، جیتنے والی ٹیم کا نام بھی بتادیا

شائع June 16, 2019 اپ ڈیٹ June 17, 2019
ویسٹ انڈین بلے باز نے پاک بھارت میچ کیلئے خصوصی لباس تیار کیا۔ — فوٹو: بشکریہ کرکٹ ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ
ویسٹ انڈین بلے باز نے پاک بھارت میچ کیلئے خصوصی لباس تیار کیا۔ — فوٹو: بشکریہ کرکٹ ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ

ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر بھی ورلڈکپ کے دوران ہونے والا پاک بھارت مقابلہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

کرس گیل نے اپنے آپ کو پاکستان اور بھارتی رنگوں میں مزین کرلیا اور دونوں ممالک کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ آپ کا خصوصی ڈریس ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا اتوار کو (16 جون) کو ہونے والے میچ کا خصوصی لباس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اس لباس میں امن و محبت کا پیغام ہے۔

اپنے لباس کو واضح کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ اس لباس کے ایک جانب بھارتی پرچم کے رنگ جبکہ دوسری جانب پاکستانی پرچم کے رنگ ہیں، اور یہ دونوں ٹیمیں بہت مضبوط بھی ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا میچ کو جیتے گا جس پر انہوں نے تفریحاً کہا کہ ’ویسٹ انڈیز‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر میں انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گی۔

پاکستان کی ٹیم کو ورلڈکپ میں اب تک صرف ایک ہی کامیابی حاصل ہوسکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم 2 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024