• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ 2019: دوسرے میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

شائع June 15, 2019
دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہوگا — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ
دوسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہوگا — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ

برطانیہ میں جاری ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں آج ایونٹ کے دو میچز ہوں گے جن میں آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

آج (بروز ہفتہ) کا پہلا اور ایونٹ کا 20 واں میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا، یہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بچے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان آخری پانچ مقابلوں میں سے 4 میچز میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اب تک کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 4 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا نے 4 میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میں شکست اور 2 میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔

آج کا دوسرا میچ اور ایونٹ کا 21 واں میچ کارڈف میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں کسی بڑے ایونٹ میں نہیں ٹکرائیں۔

ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان آخری نمبر پر ہے کیونکہ اس نے 3 میچ کھیلے ہیں اور کسی میں بھی اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ جنوبی افریقہ نے 4 میں سے 3 میچز میں شکست کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، ٹیم کے پاس اس وقت صرف ایک پوائنٹ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024