• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

محمد عامر سے کیسے نمٹا جائے؟ ٹنڈولکر کا بھارتی بلے بازوں کو مشورہ

شائع June 14, 2019 اپ ڈیٹ June 16, 2019
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی بلے بازوں کو مثبت سوچ سے کھیلنے کا مشورہ دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
سچن ٹنڈولکر نے بھارتی بلے بازوں کو مثبت سوچ سے کھیلنے کا مشورہ دیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اتوار کو پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے لیے بھارتی بلے بازوں کو محمد عامر کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ اتوار کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی دنیا پر مبنی فلمیں جو دنیا بھر میں مقبول ہوئیں

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا روایتی حریف کے خلاف ریکارڈ انتہائی ناقص ہے جہاں اسے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے تمام 6میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے واحد اچھی خبر فاسٹ باؤلر محمد عامر کی فارم میں واپسی ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5وکٹیں لی تھیں۔

سچن ٹنڈولکر نے میچ کے لیے بھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عامر کے خلاف منفی سوچ سے نہ جائیں اور ڈاٹ گیندیں نہ کھیلیں، کھلاڑی مثبت سوچ رکھیں اور موقع ملنے پر اپنے شاٹس کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کو دھچکا، پاک-بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

انہوں نے بھارتی بلے بازوں کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ بھی مختلف کرنے کی کوشش نہ کریں اور مثبت انداز میں اپنا دفاع کریں اور تمام شعبوں میں جارحانہ کھیل پیش کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا ماننا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ہدف بنائے گی۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان کو ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف جیتنا ہوگا'

واضح رہے کہ بھارتی بیٹنگ لائن کا انحصار عموماً اپنے ابتدائی تین بلے بازوں شیکھر دھاون، روہت شرما اور ویرات کوہلی پر ہوتا ہے لیکن دھاون انجری کے سبب ورلڈ کپ میں آئندہ چند میچوں میں بھارتی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے لہٰذا ایسے میں روہت شرما اور کوہلی پر ہی اصل دباؤ ہو گا۔

ٹنڈولکر نے کہا کہ روہت اور کوہلی بھارت کے سب سے تجربہ کار بلے باز ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹیم انہی دونوں کھلاڑیوں ہدف بنائے گی کیونکہ اس سے میچ میں ان کی جیت کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024