• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی شائقین نے کپتان سرفراز کی لاج رکھ لی

شائع June 13, 2019
پاکستانی شائقین ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ سیلفی بنا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
پاکستانی شائقین ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ سیلفی بنا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی شائقین نے کپتان سرفراز احمد کے الفاظ کی لاج رکھتے ہوئے پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی شائقین نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر جملے کسے اور انہیں چیٹر چیٹر کہہ کر پکارا تھا۔

مزید پڑھیں: 'بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا'

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے معاملے میں مداخلت کی اور بھارتی شائقین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اسمتھ پر جملے نہ کسیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے پوچھا گیا تھا کہ کیا پاکستانی شائقین بھی بھارتی شائقین کی طرح وارنر اور اسمتھ پر جملے کسیں گے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی شائقین ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ کھیل سے محبت کرتے ہیں۔

سرفراز نے پاکستانی شائقین سے درخواست کی تھی کہ وہ اسمتھ اور وارنر پر جملے نہ کسیں اور میچ کے دوران پاکستانی شائقین نے ان کی بات کی لاج رکھ لی۔

پاکستانی ٹیم تو آسٹریلیا کے خلاف شکست سے دوچار ہوئی لیکن پاکستانی شائقین نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو بھرپور انداز میں سراہا اور میچ کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

پاکستانی شائقین کے اس رویے کی ڈیوڈ وارنر بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ یہ ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی انٹرنیشنل سنچری تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

atif Jun 14, 2019 12:16pm
Sarfraz ..... No sense of serious playing

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024