• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بجٹ 20-2019 میں کھیلوں کی نئی ترقیاتی اسکیمز مکمل نظر انداز

شائع June 12, 2019
کراچی کے گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال کھیلتے ہوئے — فائل فوٹو/اے ایف پی
کراچی کے گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال کھیلتے ہوئے — فائل فوٹو/اے ایف پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 20-2019 کے لیے پیش کیے گئے بجٹ میں کھیل کے شعبے کے لیے نئی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔

تاہم بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے لیے 33 کروڑ 99 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کھیلوں سے متعلق جاری 7 ترقیاتی اسکیموں کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بجٹ 20-2019: کابینہ کی منظوری کے باوجود ہیلتھ ٹیکس نہ لگ سکا

خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 89 لاکھ 16 ہزار روپے پی ایس پی کوچنگ سینٹر کراچی میں زیر تعمیر باکسنگ جمنازیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح ایک کروڑ روپے نیشنل اسپورٹس سٹی نارووال کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ پی ایس پی کوچنگ سینٹر کراچی میں اسٹاف کے رہائشی فلیٹس کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 87 لاکھ 17 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ: اعلیٰ تعلیم کے لیے 43 ارب روپے مختص

اسی طرح پی ایس پی اسلام آباد میں بائیومیکینکل لیب کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 5 کروڑ روپے قومی کھیلوں (بین الصوبائی کھیلوں) کے انعقاد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مجموعی رقم کو گلگت میں مصنوعی ہاکی ٹرف کو بچھانے کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ 7 شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں مصنوعی ہاکی ٹرف کی تبدیلی کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔


یہ خبر 12 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024