• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

آسٹریلین کپتان ایرون فنچ پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے تیار

شائع June 11, 2019 اپ ڈیٹ June 14, 2019
آسٹریلیین کپتان ایرون فنچ ٹونٹن میں پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیین کپتان ایرون فنچ ٹونٹن میں پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے گیند آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے کورٹ پھینکتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم بھیجنے کا فیصلہ میرے اختیار سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان بھیجنے یا یہ ملک(پاکستان) کرکٹ کے لیے محفوظ ہے یا نہیں، یہ فیصلہ میرے اختیار سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: 27سال بعد 1992 کے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

فنچ نے کہا کہ میرے خیال میں تمام ممالک اور آئی سی سی سیت متعلقہ ادارے پاکستان میں کرکٹ کی جلد از جلد واپسی کے لیے کوشاں ہیں اور میں وہاں جا کر کھیلنا پسند کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ وہاں کرکٹ کا جنون بھارت کی طرح ہے اور جب پاکستان سپر لیگ منعقد ہوئی تو وہاں شائقین کرکٹ نے جوق در جوق اسٹیڈیم کا رخ کیا اور کرکٹ کے لیے جوش و جذبہ انتہائی شاندار ہے۔

آسٹریلین کپتان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے خلاف میچ بارش کی نذر نہیں ہو گا اور دونوں ٹیموں کو اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ٹونٹن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ٹیموں نے ان ڈور پریکٹس کی جبکہ میچ کے دوران بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں موسم کا بہت اہم کردار ہو گا لہٰذا ٹیموں کے لیے اپنے ابتدائی میچوں میں کامیابی کا حصول انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو شاید بارش کی وجہ سے آپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

آسٹریلین ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کو عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی فارم سے قطع نظر وہ ایک خطرناک ٹیم ہیں۔

فنچ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان سمیت چند ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں جن کو ہم ہرگز نظرانداز نہیں کر سکتے، ان کی ٹیم تجربے کی حامل ہے اور اس یں کافی میچ ونرز موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024