• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

27سال بعد 1992 کے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

شائع June 11, 2019 اپ ڈیٹ June 14, 2019
ورلڈ کپ 2019 میں اب تک تین میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں— فوٹو: رائٹرز
ورلڈ کپ 2019 میں اب تک تین میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں— فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہونے ساتھ ہی ایونٹ میں نیا عالی ریکارڈ بن گیا اور 1992 کے ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

انگلینڈ میں جاری عالمی کپ کے سبب بارش سے ٹورنامنٹ کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج برسٹل میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا جس کے سبب دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: 'تیز بارش نے ہلکی بارش کو 62 ملی میٹر سے شکست دے دی'

یہ اب تک عالمی کپ میں بارش کی نذر ہونے والا تیسرا میچ ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مزید میچوں کے بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اب تک کسی بھی ورلڈ کپ سب سے زیادہ بارش کی نذر ہونے والے میچوں کی تعداد محض دو تھی لیکن اس عالمی کپ میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے 1992 اور افریقہ میں کھیلے 2003 کے ورلڈ کپ میں دو، دو میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کو دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

یہ برسٹل میں بارش کی نذر ہونے والا لگاتار دوسرا میچ جہاں اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بھی اسی میدان پر شیڈول میچ ببے نتیجہ رہا تھا۔

اس کے علاوہ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلا گیا ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی 7.3اوورز کے کھیل کے بعد ختم کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

10 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈ کپ راؤنڈ روبن کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے لیکن اس میں کسی بھی راؤنڈ میچ کے لیے متبادل دن نہیں رکھا گیا لہٰذا بارش کی نذر ہونے والے تمام میچ بے نتیجہ رہیں اور اس صورت میں ہر ٹیم کو ایک پوائنٹ دوسری ٹیم کے ساتھ بانٹنا ہو گا۔

بدھ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ میں بھی بارش کا امکان ہے اور میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024