• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

موبائل فون کی درآمد پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کا خاتمہ

شائع June 11, 2019
موبائل کی درآمدی ٹیکس میں کمی آئے گی—فائل/فوٹو:رائٹرز
موبائل کی درآمدی ٹیکس میں کمی آئے گی—فائل/فوٹو:رائٹرز

وفاقی حکومت نے موبائل فون کی درآمدی ٹیکس میں کمی کو پیش نظر رکھتےہوئے موبال فونز کی درآمد میں عائد 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری تھی کہ وہ مناسب اقدامات سے صورت حال کو قابو کرتی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فوری خطرات سے نمٹنے اور معاشی استحکام کے لیے چند اقدامات کیے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:مالی سال 20-2019 کیلئے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش

ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد موبائل فون کی درآمد پر عائد ٹیکس میں بھی کمی آئے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا مقصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح کو مرحلہ وار مساویانہ بنانا اور موثر مگر خوف سے پاک ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے مالی سال 20-2019 کے لیے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024