• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

'تیز بارش نے ہلکی بارش کو 62 ملی میٹر سے شکست دے دی'

شائع June 11, 2019

انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں بارش بھی اپنے زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران اوسطاً زیادہ میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس جاری ایونٹ کے دوران 7 جون کو برسٹل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان 10 جون کو ساؤتھمپٹن شیڈول میچ بھی شروع ہوتے ہی بارش سے متاثر ہوگیا تھا اور میچ نہ ہونے کی صورت میں ان دونوں ٹیموں کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 4 جون کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا گیا میچ بھی بارش سے متاثر ہوگیا تھا، یہ میچ مکمل تو ہوا لیکن اس میں بھی اوورز کی کٹوتی کردی گئی تھی۔

آج (11 جون کو) سری لنکا اور بنگلہ دیش کا برسٹل میں ہونے والا میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ میچ شروع نہیں ہو سکے گا۔

اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر صارفین بھی ورلڈکپ کا مزہ پھیکا پڑنے پر پریشان ہوکر اپنے دل کا غم ٹوئٹر پر نکال ڈالیں۔

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں ایک تصویر جاری کی جس میں پانی کے اندر کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا اور لکھا کہ میچ شروع ہوگیا ہے۔

ایک صارف نے ورلڈکپ ٹرافی کی زیر سمندر لی گئی ایک تصویر کو شائع کیا اور اپنے پیغام میں اس نے انگلینڈ کو فاتح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انگلینڈ ٹیم عالمی میلے کی ٹرافی وصول کر رہی ہے۔

اسی طرح ایک صارف نے ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تصویر شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ کی جگہ RAIN لکھ دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے پرچم کی جگہ بارش والی ایموجی لگادی۔

یہاں اس صارف کا دکھانے کا مقصد یہ تھا کہ بارش نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایک صارف نے فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر فوٹو شاپ کی مدد سے ٹرافی کا ایک پوسٹر تیار کیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ورلڈکپ 2019 بارش نے جیت لیا ہے۔

اس صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں اس نے سوئمنگ پول کی ایک تصویر شیئر کی جس دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

اس نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا ورلڈکپ ہی منسوخ کر دینا چاہیے اور ٹرافی کے ٹکرے کرکے تمام ٹیموں میں بانٹ دی جانی چاہیے۔

ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے اپ ڈیٹ کے جواب میں ایک صارف نے کیچڑ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں کی ایک تصویر شائع کی جس میں اس نے لکھا کہ کم سے اکم اس طرح کرکٹ ہونی چاہیے۔

ایک صارف نے کسی کرکٹ اسٹیڈیم کی فائل فوٹو شیئر کی جس میں بہت زیادہ پانی بھرا ہوا ہے اس حوالے سے اس نے لکھا کہ اس وقت برسٹل کے میدان کی صورتحال ایسی ہے۔

ایک صارف نے تو مضحکہ خیز جملہ کہتے ہوئے کہا کہ 'میرے خیال میں آج بارش جیتے گی۔'

اس صارف نے تو کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کا احوال ہی سنا دیا اور مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ 'عالمی کپ کا فائنل تیز بارش اور ہلکی بارش کے درمیان ہوا جسے تیز بارش نے 62 ملی میٹر سے جیت لیا۔'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024