• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مالی سال 19-2018: سست معیشت، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں بھی کمی کا باعث

شائع June 11, 2019
گھریلو صارفین کی سامان طلبی میں کمی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی ترقی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ بنی — فائل فوٹو/ڈان
گھریلو صارفین کی سامان طلبی میں کمی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی ترقی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ بنی — فائل فوٹو/ڈان

اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں بتدریج کمی کے ساتھ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے ملکی مجموعی پیداوار میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) انڈیکس 19-2018، گذشتہ 10 سال کی سب سے کم سطح پر پہنچ گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے اقتصادی سروے کی دستاویزات جاری کیے جس میں ذراعت کے شعبے کی ناقص کارکردگی، بجلی کی کمی، عالمی منڈیوں میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور گھریلو صارفین کی سامان طلبی میں کمی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی ترقی میں کمی کا سب سے بڑی وجہ بنی۔

اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اخراجات میں کمی اور لوگوں کی پائیدار اشیا کے استعمال میں کمی کا اثر بھی اس شعبے کی کارکردگی پر دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ شعبے کا حصہ ملکی مجموعی پیداوار میں 13.5 فیصد سے 13.8 فیصد تک ہوتا ہے اور وہ مجموعی طور پر ملک کے معاشی اہداف میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم گذشتہ برس جولائی سے لے کر رواں برس مارچ تک ایل ایس ایم میں تقریباً 2 فیصد تک منفی رجحان دیکھا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اسی دورانیے میں یہ شعبہ 6.33 فیصد ترقی کرتا دکھائی دیا۔

اسی طرح اس میں کمی کی ایک وجہ آٹو موبائل شعبہ بھی ہے جس کی ترقی منفی اشاریے بتارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح واضح طور بلند رہے گی‘

گذشتہ سال کے دوران کمپنیوں کی جانب سے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں وقفے وقفے سے اضافہ کیا گیا جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکس نادہندہ گان پر گاڑی خریدنے پر پابندی ہے۔

بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں ٹیکسٹائل کی پرفارمنس دباؤ کا شکار رہی جس کی ترقی کی شرح 0.3 فیصد رہی جبکہ گذشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 0.5 فیصد تھی جس کی بڑی وجہ سے کپاس سوت اور کپڑوں کے ذیلی شعبوں کی مایوس کن کارکردگی ہے۔

کھانے، مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی ترقی میں 4.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ چینی کی پیداوار میں نمایاں کمی تھی جبکہ گذشتہ چند برسوں کے دوران گنے کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

رواں برس چینی کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے اس صنعت کی ترقی مسائل کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت کو خطرہ لاحق ہے،مشیر خزانہ

حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر درآمد کی جانے والی اور بنائی جانے والی سگریٹ پر پابندی کی وجہ سے اس شعبے میں اشاریے مثبت رہے۔

پیڑولیم اور کوک مصنوعات کی پیداوار میں 6 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کی بڑی وجہ سے ملک میں بجلی بنانے کے لیے فرنس آئل کا استعمال میں کمی ہے۔

فرنس آئل کی پیداوار میں تو 11.1 فیصد کی کمی ہوئی تاہم دیگر ایدھن، جیسے ایل پی جی کی پیداوار میں 27.7 فیصد اضافہ، ڈیزل کی پیداوار میں 32.7 فیصد اضافہ اور پیٹرول کی پیداوار میں 7.7 فیصد دیکھنے میں آیا۔

غیر دھاتی معدنیات کی ترقی میں 4.7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ سے سیمنٹ کی پیداوار میں 5.5 فیصد کمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024