• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

آئندہ 36 گھنٹوں میں کراچی میں طوفان کا خدشہ

شائع June 10, 2019
کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر دور  ہوا کے کم دباؤ میں اضافہ ہوا ہے — فوٹو: بشکریہ محکمہ موسمیات 
 ویب سائٹ
کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر دور ہوا کے کم دباؤ میں اضافہ ہوا ہے — فوٹو: بشکریہ محکمہ موسمیات ویب سائٹ

محکمہ موسمیات نے سمندر میں ہوا کا کم دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے آئندہ 36 گھنٹوں میں کراچی میں طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرقی حصے میں ہوا کے کم دباؤ میں اضافہ ہوا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

بیان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹے کے دوران طوفان بننے کے بعد اس کا رخ ابتدائی طور پر شمال یا شمال مغرب کی طرف ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے خطرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عید کے دوسرے روز بھی ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

تاہم سندھ کے مچھیروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق طوفان کا رخ بھارت عمان یا پھر کراچی کی جانب ہو سکتا ہے، طوفان کا رُخ کراچی کی جانب ہونے پر ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت ملک کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث دوپہر کے وقت لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز 'ہیٹ ویو' کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں البتہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 3 جون کو کراچی میں عید کے موقع پر ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024