• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اقتصادی جائزہ رپورٹ: حکومت تمام اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام

شائع June 9, 2019 اپ ڈیٹ June 10, 2019
رپورٹ کے مطابق اہم پالیسیوں سے متعلق حکومتی فیصلوں میں تاخیر کے باعث تمام شبعے متاثرہ ہوئے —فوٹو: رائٹرز
رپورٹ کے مطابق اہم پالیسیوں سے متعلق حکومتی فیصلوں میں تاخیر کے باعث تمام شبعے متاثرہ ہوئے —فوٹو: رائٹرز

اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کی شرح 6.3 فیصد طے کی گئی تھی تاہم جون میں اختتام پذیر ہونے والے رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح تنزلی کے بعد 3.3 فیصد رہ جانے کا امکان ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق رپورٹ کی رو سے موجودہ حکومت پہلے سے طے شدہ تمام اہداف کے حصول میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح نمو 5.8، افراط زر 3.8 فیصد رہی، اقتصادی جائزہ رپورٹ

حکومت کی جانب سے اقتصادی جائزہ رپورٹ 19-2018 باقاعدہ طور پر بجٹ کے بعد پیش کی جائے گی تاہم رپورٹ کے چند اقتباسات ڈان کو موصول ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لائیو اسٹاک کے شعبے میں طے شدہ اہداف کے مقابلے میں معمولی بہتری آئی لیکن دیگر تمام شعبہ جات میں توقعات سے کم نتائج رہے۔

صنعتی شعبہ میں شرح نمو تیزی سے تنزلی کا شکار ہوئی اور مقررہ ہدف 7.6 فیصد کے مقابلے میں صرف 1.4 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں: سندھ میں مزدور کی تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر

یہ امر قابل توجہ ہے کہ توانائی کے شعبے میں متعدد پاور پلانٹس کا اضافہ ہوا اور شعبہ کے دیگر سیکٹر کے منصوبے بھی مکمل ہونے کے باوجود شرح نمو غیر معمولی کم رہی۔

مینوفیکچرنگ کے شعبے میں شرح نمو کا ہدف 8.1 فیصد طے کیا گیا تھا تاہم رپورٹ کے مطابق اسمال مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 0.3 فیصد اور بڑے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 2 فیصد ہی اضافہ ہوسکا۔

سروس کے شعبے میں رواں مالی سال کے اختتام تک شرح نمو کا ہدف 6.5 فیصد کے مقابلے میں صرف 4.7 فیصد رہا جبکہ تعمیراتی شعبے میں شرح نمو 10 فیصد کے مقابلے میں 7.6 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق اہم پالیسیوں سے متعلق حکومتی فیصلوں میں تاخیر کے باعث کئی شبعے متاثرہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی اجینوموتو پر پابندی عائد

رپورٹ کے مطابق بیل آؤٹ پیکج کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدوں، تعمیراتی اور صنعتی شعبوں سے متعلق فیصلوں میں تاخیر کے باعث سرمایہ کار اور ایکسپورٹرز تذبذب کا شکار رہے۔

رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک کے شعبے میں شرح نمو کا ہدف 3.8 فیصد طے کیا گیا تھا جو مالی سال کے اختتام پر بہتری کے ساتھ 4 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024