• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
KandNs Publishing Partner

پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ

شائع June 6, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں پاکستان کی فتح کے حصول کی کوششوں کو دھچکا لگنے کا خدشہ ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پاکستان اگلا میچ 7 جون کو برسٹل میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا لیکن برسٹل میں مسلسل بارش جاری ہے اور میچ کے دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سر پر گیند لگنے کا مسئلہ، آئی سی سی کا نیا انقلابی قانون لانے کا فیصلہ

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور میچ بارش کے سبب نہیں ہو پاتا تو یہ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہو گا کیونکہ اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

برسٹل میں جاری بارش کے پیش نظر میچ ہونے کی صورت میں وکٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہو گی اور ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر کے اضافی فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو ایک میچ میں شکست اور دوسرے میں فتح نصیب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کا پہلا میچ اتنی تاخیر سے کیوں؟

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کو زیر کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024