• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

اسٹین آئی پی ایل کھیلنے نہ جاتے تو آج ٹھیک ہوتے، جنوبی افریقی کپتان

شائع June 5, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
فاف ڈیو پلیسی نے ڈیل اسٹین کی انجری کا ذمے دار انڈین پریمیئر لیگ کو قرار دیا— فوٹو: اے پی
فاف ڈیو پلیسی نے ڈیل اسٹین کی انجری کا ذمے دار انڈین پریمیئر لیگ کو قرار دیا— فوٹو: اے پی

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ورلڈ کپ سے اسٹار اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کے اخراج پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگ کو باؤلرز کی انجری کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

35سالہ ڈیل اسٹین انڈین پریمیئر لیگ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہاں بھی صرف دو میچ کھیلنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کا پہلا میچ اتنی تاخیر سے کیوں؟

انہیں انجری کے باوجود جنوبی افریقی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے تھے لیکن اب انجری کے سبب وہ عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صرف یہی نہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے اسٹین کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو پریشانی سامنا ہے بلکہ کگیسو ربادا نے بھی آئی پی ایل میں شرکت کی تھی اور انہیں بھی باؤلنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ سے قبل ڈیل اسٹین ناقابل یقین حد تک بہترین باؤلنگ کر رہے تھے اور اپنی بہترین فارم میں تھے، بدقسمتی سے وہ آئی پی ایل کے دو میچوں میں انجری کا شکار ہوئے۔

انہوں نے تجربہ کار فاسٹ باؤلر کے لیگ میں کھیلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیل اسٹین کو آئی پی ایل کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہوتا تو کیا پتہ کہ وہ اب ٹھیک ہوتے، ہم ان چیزوں پر قابو نہیں پا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹین انجری کے سبب کیریئر کا آخری ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے

جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم میں واپس آنے کے لیے اسٹین نے بہت محنت کی تھی، یہ ڈھائی سال ان کے لیے بہت مشکل تھے اور اب انہیں ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا ہے جہاں اسے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی انہیں مات دی۔

آج (05 جون کو) ایک اور اہم میچ میں پروٹیز کا مقابلہ ایونٹ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی بھارتی ٹیم سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024