• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
KandNs Publishing Partner

اسٹین انجری کے سبب کیریئر کا آخری ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے

شائع June 4, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
ڈیل اسٹین انجری کے سبب ورلڈ کپ ابتدائی دو میچوں میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے— فوٹو: اے پی
ڈیل اسٹین انجری کے سبب ورلڈ کپ ابتدائی دو میچوں میں بھی جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے— فوٹو: اے پی

عالمی کپ میں مسلسل دو شکستیں کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین انجری کے سبب عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

35سالہ فاسٹ باؤلر انجری سے بحالی کی کوششوں میں مصروف تھے لیکن انتہائی کوشش کے باوجود بھی عالمی کپ کے دوران اپنی ٹیم کو دستیاب نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کی انگلینڈ میں عید

اسٹین ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچوں میں جنوبی افریقی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے اور دونوں ہی میچوں میں پروٹیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسٹین کے باہر ہونے کے بعد کوچ اوٹس گبسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ فاسٹ باؤلر لنگی نگیدی بھی انجری مسائل سے دوچار ہیں جبکہ ٹورنامنٹ سے قبل فاسٹ باؤلر اینرچ نورجے بھی انگوٹھے کی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ڈیل اسٹین کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر بیورن ہینڈرکس کو بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے فتح کے بعد پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹین کو دوسری مرتبہ کندھے کی انجری ہوئی جس کا علاج نہ ہو سکا اور وہ مستقبل قریب میں باؤلنگ نہیں کر سکیں گے۔

جنوبی افریقہ کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بعدازاں بنگلہ دیش نے انہیں 21رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024