• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی کرکٹرز کی انگلینڈ میں عید

شائع June 4, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
ویڈیو میں موجود تمام کھلاڑی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔  — فوٹو: محمد حفیظ ٹوئٹر اکاؤنٹ
ویڈیو میں موجود تمام کھلاڑی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ — فوٹو: محمد حفیظ ٹوئٹر اکاؤنٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنوں سے دور عیدالفطر منائی اور قوم کو اس کی مبارکباد بھی پیش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی ہوٹل سے گاڑی میں سوار ہوکر نامز عید ادا کرنے کے لیے جارہے ہیں۔

اس دوران بس میں موجود تمام کھلاڑی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس دوران قوم کو عیدالفطر کی مابرکباد بھی پیش کی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے مین آف دی میچ محمد حفیظ نے کہا کہ 'میری طرف سے تمام پاکستانیوں، مسلمانوں اور پوری دنیا کے انسانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہو۔

عید پر ٹیم نے ناٹنگھم میں ہی ایک گروپ فوٹو بھی بنوایا جس میں تمام کھلاڑی پر مسرت دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024