• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ سے فتح کے بعد پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا

شائع June 4, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
انگلش کھلاڑیوں پر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، آئی سی سی — فائل فوٹو: اے پی
انگلش کھلاڑیوں پر ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، آئی سی سی — فائل فوٹو: اے پی

ناٹنگھم: انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان سرفراز احمد سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اپنے مقررہ وقت میں 50 اوورز کروانے میں پاکستان ٹیم ایک اوور پیچھے تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی مسلسل شکستوں کو جمود توڑتے ہوئے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر بھی کرکٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے جن میں جیسن رائے اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جیسن رائے کو نازیباں الفاظ کے استعمال کی خلاف ورزی جبکہ جوفرا آرچر پر امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی اننگز کے 14ویں اوور میں جیسن رائے نے کچھ غیر اخلاقی القاب کہے جنہیں امپائرز نے بھی سنا تھا، جبکہ جوفرا آرچر نے 27ویں اوور میں ایک وائڈ گیند پر اختلاف کا اظہار کیا۔

کھلاڑیوں پر جرمانے آن فیلڈ امپائر مرائس ایرسمس اور ایس روی کے ساتھ ساتھ ٹی وی امپائر رچیرا پالیاگروگے اور فورتھ آفیشل کرس گیفنی کی جانب سے عائد کیے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور ان پر میچ ریفری کی جانب سے تجویز شدہ پابندی پر رضامندی کا اظہار بھی کیا تاہم اب تک کے خلاف باقاعدہ سنوائی کی ضروت نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024