• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
KandNs Publishing Partner

انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر وزیر اعظم کا قومی ٹیم کے نام پیغام

شائع June 4, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
وزیر اعظم نے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعظم نے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2019 میں پہلی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم کو 14رنز سے شکست دے کر عالمی کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ورلڈ کپ میں پہلی فتح، انگلینڈ کو 15رنز سے شکست

وزیر اعظم اپنے پیغام میں کہا کہ وارم اپ میچز اور عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں کمزور کارکردگی کے بعد دوبارہ فارم میں آنے اور شاندار جیت سمیٹنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں قابلیت موجود ہے اور آپ کو خود میں صرف یہ جذبہ خود اعتمادی اجاگر کرنا ہے کہ ہم ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ادھر آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹیم عمدہ کارکردگی پر سراہا اور آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ عید کی بھی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے مجھے کا شاندار تحفہ دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پھینٹا مکمل ہو گیا، ٹیم نے بہترین پرفارمنس دی، کچھ کمزوریوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم صحیح ڈگر پر جا رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنا اگلا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025