• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

’ویسٹ انڈیز کے ساتھ وہ کریں گے جو اس نے پاکستان کے ساتھ کیا‘

شائع June 3, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
انگلینڈ کے میدان چھوٹے ہیں، وکٹیں بھی بیٹنگ کے لیے ساز گار ہیں، آسٹریلین باؤلر کوٹر نائل — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انگلینڈ کے میدان چھوٹے ہیں، وکٹیں بھی بیٹنگ کے لیے ساز گار ہیں، آسٹریلین باؤلر کوٹر نائل — فائل فوٹو: ڈان نیوز

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر نیتھن کوٹرنائل ویسٹ انڈیز کے خلاف جارحانہ مزاج کھیل پیش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسی طرح باؤنسرز کا استعمال کریں گے جیسا انہوں نے پاکستان کے خلاف کیا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اوشین تھومس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو 105 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا، اور میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

اس کے علاوہ اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھی افغانستان کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی اور اب اس کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہے۔

کوٹر نائل کا کہنا تھا کہ آپ کو ویسٹ انڈیز کو باؤنسرز دینی ہوں گی ورنہ وہ فرنٹ فٹ پر آکر آپ کی درگت بنادیں گے اور میدان میں ہر جگہ شاٹ کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پہلے معرکے میں ناکام، ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

ان کا کہنا تھا کہ ہم انہیں باؤنسرز دیں گے، بلکہ ہر ٹیم کو دیں گے، آپ کو اپنی ہر اوور میں 2 باؤنسرز کو استعمال کرنا ہے۔

آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے میدان چھوٹے ہیں، وکٹیں بھی بیٹنگ کے لیے ساز گار ہیں، تاہم جتنا ہوسکے باؤنسرز کا استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشہ میچز میں دیکھا گیا ہے کہ باؤنسرز باؤلرز کے لیے بہت ساز گار رہی ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرز آندرے رسل کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی اسی حکمت عملی سے کھیلیں گے جیسی انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنائی تھی۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا چیلنج درپیش ہوگا جو فاسٹ باؤلنگ کو اچھا کھیلنے کی مہارت رکھتے ہیں جبکہ اس وقت اچھی فارم میں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پہلے میچ میں کامیاب، افغانستان کو شکست

کرس گیل نے پاکستان کے خلاف میچ میں 34 گیندوں 50 رنز کی اننگز کھیل کر ایونٹ میں اپنی موجودگی کا احساس بھی دلادیا۔

تاہم کوٹر نائل پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی سے وہ کرس گیل کے خطرے سے نمٹ لیں گے۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے مچل اسٹارک کرس گیل کی آف اسٹمپ اڑادیں گے۔‘

اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کرس گیل آپ کی اچھی گیند پر چوکے اور بری گیند پر چھکے لگاتے ہیں، تو کوشش کی جائے کہ آپ زیادہ سے زیادہ اچھی گیندیں کریں۔

نیتھن کوٹرنائل کا کہنا تھا کہ کرس گیل کے خلاف جارحانہ باؤلنگ کی ضرورت ہے، وہ ابھی بھی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہیں لیکن اب وہ بوڑھے ہوگئے ہیں۔


یہ خبر 03 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024