• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے کرکٹ ورلڈکپ کا خیرمقدم

شائع May 30, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگیا ہے اور اس موقع پر گوگل نے ایک منفرد ڈوڈل اپنے سرچ انجن کا حصہ بنایا ہے۔

گوگل نے اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا 'سو سے زائد کھلاڑی، 10 ٹیمیں مگر صرف ایک کپ، آج کا ڈوڈل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ 2019 کا جشن منانے کے لیے ہے جس کا آغاز لندن کے اوول گراﺅنڈ سے ہوا'۔

بیان میں مزید کہا گیا 'انگلینڈ کے قومی کھیل کرکٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا آغاز دیہی انگلینڈ میں بچوں کے کھیل کے طور پر ہوا اور بتدریج برطانیہ کے زیر قبضہ علاقوں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ تک پھیل گیا اور پھر پوری دنیا میں اسے کھیلا جانے لگا، پہلے عالمی کپ کا انعقاد 1975 میں ہوا جو ویسٹ انڈیز نے جیتا، جس نے 1979 میں دوبارہ جیتا، اس سال دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جو کہ 11 میں سے 5 بار یہ اعزاز اپنے نام کرچکا ہے'۔

اس گوگل ڈوڈل میں جی کے بعد موجود او کو کرکٹ گیند سے بدل دیا گیا ہے جبکہ ایل کے لفظ کر اسٹمپس کی شکل دی گئی ہے، جب آپ ماﺅس اس ڈوڈل کے اوپر رکھی نگے تو ایک باﺅلر دوڑتا ہوا گیند کرے گا اور بلے باز ہٹ مارے گا جبکہ فیلڈر کیچ پکڑے گا۔

اسی طرح ڈوڈل پر کلک کرنے پر ورلڈ کپ 2019 کے حوالے سے سرچ رزلٹس سامنے آجائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا شیڈول اور دیگر تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024