• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، سرفراز

شائع May 30, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے افتتاحی میچ کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنا افتتاحی میچ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی اور میچ سے قبل قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چار ون ڈے میچ نہ کھیلنے والے عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو 312رنز کا ہدف

ایونت میں قومی ٹیم کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ عامر مکمل طور فٹ ہیں اور کل کے میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر 2011 اور 2015 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے اور یہ ان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔

میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں محمد عامر شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے مکمل ردھم کے ساتھ باؤلنگ کی۔

سرفراز احمد نے امید ظاہرک کی کہ گزشتہ لگاتار 10میچوں میں ناکامیوں سے دوچار ہونے والی قومی ٹیم اس میچ میں کامیابی کے ساتھ جمود کو توڑ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کے ریکارڈز: ٹنڈولکر، میک گرا سرفہرست

'جی ہاں ہم 10 میچ ہار چکے ہیں لیکن ہمیں اسے بھول کر اپنے عالمی کپ کے سفر کا آغاز کرنا ہو گا'۔

سرفراز سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹرینٹ برج میں چھوٹی باؤنڈری اور بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پریشان ہیں تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب ہم آئے تھے تو میں نے پہلے دن گراؤنڈ مین سے پوچھا تھا کہ پار اسکور کیا ہو گا تو اس نے جواب دیا تھا 480رنز۔

یاد رہے کہ عالمی نمبر ایک اور ورلڈ کپ کی میزبان انگلش ٹیم اس میدان پر دو مرتبہ 400 سے زائد رنز اسکور کر چکی ہے، اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 3 وکتوں پر 444رنز بنائے تھے اور پھر گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف 6وکٹوں پر 481رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: 'باقی 9 کپتان ایک طرف، ہمارا کپتان ایک طرف'

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کرکٹ اب بدل چکی ہے، لوگ سوچتے تھے کہ 300رنز ایک محفوظ اسکور ہو گا لیکن اب یہ حقیقت بھی بدل چکی ہے، ورلڈ کپ میں مختلف وکتیں ہوں گی جس پر اگر ایک ٹیم 300 سے زائد رنز اسکور کرے گگی تو دوسری ٹیم بھی اس کے تعاقب کے لیے جائے گی۔

سرفراز نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں ہی غیرمتوقع ٹیمیں ہیں اور یہ ایک اچھی چیز ہے کیونکہ پھر تمام ہی ٹیمیں آپ سے خوفزدہ رہتی ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والی ویسٹ انڈین ٹیم وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 421رنز اسکور کر کے تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ٹوئٹر کے ’ہیش ٹیگ ایموجیز‘

کرس گیل، ایون لوئس، شے ہوپ اور آندرے رسل پر مشتمل بیٹنگ لائن کسی بھی باؤلنگ لائن کو تہس نہش کرنے کی صلاحیت کرتی ہے لیکن سرفراز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو روکنے کے لیے ہمیں وکٹیں لینا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو رنز بانے سے روکنے کے لیے ہمیں وکٹیں لینی ہوں گی لہٰذا یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم وکٹیں لے کر حریفوں پر دباؤ بڑھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024