• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز آغاز میں انگلینڈ کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ

شائع May 30, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
مورگن اور ڈیوپلیسی نے اپنی ٹیموں کو متوازن قرار دے دیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی
مورگن اور ڈیوپلیسی نے اپنی ٹیموں کو متوازن قرار دے دیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی

دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور کرکٹ کی تاریخ کے بارھویں ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز میزبان انگلینڈ اور عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے میدان میں ہوگا۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی روز ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق دن کو ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری کی گئی ہے اور اہم کھلاڑی بھی اہم میچ میں بہترین کارکردگی دکھناے کو تیار ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے لیے اس میچ میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ زخمی ہوکر اس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، بالخصوص جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے طویل شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سیریز میں 4-0 کی شان دار کامیابی دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن: بکنگھم پیلس میں ورلڈ کپ2019 کی 'اوپننگ پارٹی'

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

میزبان ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں ورلڈ کپ جیت کر کرکٹ میں حیران کن کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے اور ہمارے کھلاڑی انجری یا کسی اور مسئلے کا شکار نہیں جس سے ہمیں تشویش ہو اور ہم پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ہم ہر صورت جیتنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ دباؤ میں آئے بغیر بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ‘سپرمین’ کی طرح کھیلنا ضروری نہیں، ڈیوپلیسی

اپنے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لیے ‘سپرمین’ کی طرح کھیلنے کی سوچ نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ اس سے ہمارے کھیل میں مثبت اثر نہیں پڑے گا۔

ڈیوپلیسی کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ کے طور پر یا کم فیورٹ کے طور پر شامل ہوں، لیکن ہمیں میدان میں جا کر کرکٹ کھیلنی ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کارکردگی دکھانی ہے’۔

ورلڈ کپ کا دوسرا میچ ماضی عالمی چمپیئن ٹیمیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ورلڈ کپ میں کرکٹ کی سرفہرست 10 ٹیمیں حصہ لے رہیں اور تمام ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی جس کے بعد سرفہرست 4 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024