• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

ورلڈکپ کے بعد انضمام اور آرتھر کو ہٹانے کی خبریں بے بنیاد قرار

شائع May 29, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پی سی بی نے بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی میڈیا نے بھی حقائق جانے بغیر یہ خبر شائع کردی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پی سی بی نے بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی میڈیا نے بھی حقائق جانے بغیر یہ خبر شائع کردی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بورڈ ان تمام خبروں کی تردید کرتا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو فارغ کردیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پہلے ہی باور کروادیا تھا کہ چیف سلیکٹر، کوچ اور معاون اسٹاف کے مستقبل کا فیصلہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے بعد کیا جائے گا، تاہم اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پی سی بی نے بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی میڈیا نے بھی حقائق جانے بغیر یہ خبر شائع کردی۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق کا وقت پورا ہوا، ورلڈکپ کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کرکٹ کے مداح ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ایسے میں اس طرح کی خبریں آنا پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں مہم کو متاثر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت ٹیم کے تمام معاون اسٹاف پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے اہم عہدوں میں تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ مقامی میڈیا میں بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اختتام کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدوں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر ورلڈ کپ سے قبل معاہدے میں توسیع کے خواہشمند

رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق کپتان عامر سہیل انضمام الحق کی جگہ پاکستان کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ عامر سہیل چیف سلیکٹر کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر سہیل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2002 سے 2004 تک بطور چیف سلیکٹر کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024