• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

'دل پاکستان کے ساتھ ہے لیکن ویسٹ انڈین ٹیم سے وفادار رہوں گا'

شائع May 29, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈین ٹیم کے باؤلنگ کوچ ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ویسٹ انڈین ٹیم کے باؤلنگ کوچ ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں ان کا دل تو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوگا لیکن وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو مدمقابل ہوں گی جو عالمی کپ میں دونوں کا پہلا میچ ہوگا۔

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ ہوں لیکن میں کوشش کروں گا کہ میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں زیادہ نہ بولوں۔

تاہم مشتاق احمد نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اس ٹیم کے وفادار رہیں گے جس نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے قومی ٹیم کو خبردار کیا کہ ویسٹ انڈین بیٹنگ انہیں نقصان پہنچا سکتی ہے، ان کی ٹیم میں شامل 4 فاسٹ باؤلرز پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک خطرناک ٹیم ہے جو جارحانہ کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے خلاف بھی ان کی یہی حکمت عملی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024