• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اسٹین عالمی کپ کے افتتاحی میچ سے باہر

شائع May 28, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
ڈیل اسٹین جنوبی افریقی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ڈیل اسٹین جنوبی افریقی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ کے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

35سالہ فاسٹ باؤلر رواں سال انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ایک مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں کھلا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی کیونکہ اسٹین ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقی کوچ اوٹس گبسن نے نے تصدیق کی کہ اسٹین انجری سے بحالی کے قریب ہیں البتہ وہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ کے لیے ابھی مکمل طور پر تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ 6ہفتوں کا ٹورنامنٹ ہے لہٰذا ہمیں فوری طور پر انہیں کھلانے کی ضرورت نہیں، یہ پہلا موقع نہیں کہ اسٹین ہمیں دستیاب نہیں اور ہمارے پاس دیگر 14 کھلاڑی بھی ہیں جن میں سے ہم اپنی بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ انندین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے اسٹین صرف دو میچ کھیل کر ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور بقیہ ایونٹ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024