• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈ پرفارمنس، نیوزی لینڈ کو 91 رنز سے شکست دیدی

شائع May 28, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
شے ہوپ نے 101رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی
شے ہوپ نے 101رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی

ویسٹ انڈیز نے شے ہوپ کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں 91 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے برسٹل میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ ابتدا میں ہی غلط ثابت ہو گیا۔

کرس گیل اور ایون لوئس نے اپنی ٹیم کو 7اوورز میں 59رنز کا آغاز فراہم کیا اور اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب گیل 22 گیندوں پر 3چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد لوئس کا ساتھ دینے شے ہوپ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 84رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 143تک پہنچا دیا، لوئس 50رنز بنانے کے بعد جمی نیشام کی وکٹ بنے۔

ڈیرن براوو 25 اور شیمرون ہٹمائر نے 27رنز کی اننگز کھیل کر ہوپ کے ساتھ چھوٹی چھوٹی شراکتیں قائم کیں لیکن دوسرے اینڈ سے بارباڈوس کے بلے باز نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری

ہوپ 86گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 101رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ نکولس پوران کی اننگز 9رنز پر تمام ہوئی۔

285رنز پر 6وکٹیں گرنے کے بعد آندرے رسل اور کپتان جیسن ہولڈر کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر 82رنز کی ساجھے داری بنا کر اپنی ٹیم کی بڑے مجموعے رسائی کی راہ ہموار کی۔

ہولڈر نے 47 اور رسل نے 25 گیندوں پر 54رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جبکہ بریتھ ویٹ اور ایشلے نرس نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 24 اور 21رنز کی اننگز کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ 2019ء میں کون سا کارنامہ دکھانے جا رہی ہے؟

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں پویلین لوٹ گئی لیکن اس سے قبل وہ 421رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 جبکہ میٹ ہنری نے 9اوورز میں 107رنز کی پٹائی کے بعد 2 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز تباہ کن تھا اور 33 رنز پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس موقع پر کپتان کین ولیمسن کا ساتھ دینے نوجوان ٹام بلنڈل آئے اور دونوں نے 120رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔

یہ دونوں انتہائی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ولیمسن کی 85 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ سے بلنڈل نے اچھی بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ نبھا سکا اور وکٹ کیپر بلے باز کے 106 رنز کے باوجود پوری کیوی ٹیم 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری وارم اپ میچ میں 91 رنز سے فتح حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024