• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
KandNs Publishing Partner

سابق آسٹریلین کپتان نے بابر اعظم کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا

شائع May 27, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
مائیکل کلارک نے کاہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کا انحصار بابر اعظم کی کارکردگی پر ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
مائیکل کلارک نے کاہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کا انحصار بابر اعظم کی کارکردگی پر ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے نوجوان پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا۔

2015 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے کپتان نے بابر اعظم کی جانب سے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد یہ بیان دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں عمر رسیدہ اور سب سے نوجوان اسکواڈ کس ملک کا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں، میرے لیے وہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے ویرات کوہلی ہیں، اگر پاکستان کو فائنل یا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے تو اس کا بہت حد تک انحصار نوجوان بلے باز پر ہو گا۔

بابر نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 108گیندوں پر 112رنز اسکور کیے تھے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم میچ میں 262رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور افغانستان نے فتح اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے؟

عالمی کپ کے لیے بابر اعظم کی پاکستان ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جہاں انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بابر اعظم کا بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کیا گیا ہو بلکہ ان کی رنز بنانے کی قابلیت کے سبب اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر ان کا کوہلی سے موازنہ کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024