• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

پاکستانی کھلاڑی جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے؟

شائع May 27, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پاکستانی ٹیم کے اکثر کھلاڑی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے — فائل فوٹو/اے ایف پی
پاکستانی ٹیم کے اکثر کھلاڑی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے — فائل فوٹو/اے ایف پی

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں اب محض 3 دن رہتے ہیں اور پاکستان کرکٹ کی عالمی کپ کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلی مرتبہ عالمی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان اور بھارت کی وارم اپ میچ میں شکستیں نیک شگون ہیں؟

پاکستان کے موجودہ 15رکنی اسکواڈ میں 5 کھلاڑی ایسے ہیں، جو پہلے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ 10 کھلاڑی یہ اعزاز پہلی مرتبہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حارث سہیل اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں لیکن بقیہ کھلاڑی پہلی دفعہ یہ اعزاز حاصل کریں گے۔

پاکستان کے دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ ساتھ بابر اعظم اور آصف علی بھی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست پر فواد چوہدری کو مذاق مہنگا پڑگیا

چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے حسن علی کا بھی یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جبکہ نوجوان محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے 10سال ہو گئے ہیں لیکن وہ اب تک ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہیں تاہم ان کا یہ خواب اس مرتبہ پورا ہو جائے گا۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر پابندی کے سبب 2011 اور 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں: جب ایک بچے کے سوال نے تمام کپتانوں کو مشکل میں ڈال دیا

عامر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دونوں اسپن آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان بھی عالمی کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کریں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024