پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ بارش منسوخ کردیا گیا۔
عالمی کپ سے قبل آخری مرتبہ پریکٹس کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آج کارڈف میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرنا تھا لیکن مستقل بارش کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ وارم اپ: بھارت کو شکست، آسٹریلیا نے انگلینڈ پر دھاک بٹھا دی
اس دوران امپائرز نے میچ شروع کرنے کے لیے کئی مرتبہ میدان کا معائنہ کیا لیکن وقفے وقفے سے جاری بارش کے سبب میچ کو منسوخ کردیا گیا اور میچ میں ٹاس کی نوبت بھی نہ آ سکی۔
پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس میچ کے بارش کی نذر ہو جانے کے سبب اب پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل مزید پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی افغانستان سے شکست پر فواد چوہدری کو مذاق مہنگا پڑگیا
یاد رہے کہ عالمی کپ سے قبل شیڈول 13 میچوں میں سے پاکستانی ٹیم مسلسل 11 میچ ہار چکی ہے جبکہ دو میچ بارش کی نذر ہوئے۔
پاکستانی ٹیم 31مئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔
دوسری جانب برسٹل میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔
تبصرے (1) بند ہیں