• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

پاک بھارت میچ کے بعد کرکٹرز اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے، پی سی بی

شائع May 25, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
وسیم خان پاک بھارت میچ تک انگلینڈ میں قیام کریں گے، ترجمان پی سی بی — فائل فوٹو / پی سی بی
وسیم خان پاک بھارت میچ تک انگلینڈ میں قیام کریں گے، ترجمان پی سی بی — فائل فوٹو / پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے دوران اپنے اہلخانہ کو پاک ۔ بھارت میچ کے بعد ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

پی سی بی کے مطابق مانچسٹر میں 16 جون کو پاک ۔ بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہی قومی کرکٹ کے کھلاڑی اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے 500 رنز کا اسکور کارڈ تیار

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے صرف حارث سہیل اور آصف علی کو اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

پی سی بی کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی کرکٹر اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانا چاہے گا تو اسے پورے ایونٹ کے دوران ان کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام تر انتظامات خود کرنے ہوں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ دیگر عالمی ٹیموں میں موجود رجحان کے بعد پی سی بی نے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نومنتخب مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ ورلڈ کپ کی اوپننگ تقریب میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حارث سہیل 'بھوتوں' سے ڈر گئے

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ وسیم خان پاک ۔ بھارت میچ تک انگلینڈ میں قیام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین احسن میاں قدرے تاخیر سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم ورلڈکپ میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہی ہوگا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں جبکہ چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹانٹن میں ہوگا۔

ایونٹ کے اہم ترین میچ میں 16جون کو پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے اور یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے؟ سرفراز سے سوال

قومی ٹیم کا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا اور ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون کو ایجبسٹن میں منعقد ہوگا۔

پاکستان کا آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان جبکہ نواں میچ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024