• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 'جنون' کا نیا گانا بنانے کا اعلان

شائع May 25, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
گانے کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
گانے کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی راک بینڈ جنون نے گزشتہ سال اپنے ہی پرانے گانے کی ریمکس کے ساتھ واپسی کی تھی تاہم اب یہ اپنا ایک نیا گانا جلد ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں جنون بینڈ کے گلوکار علی عظمت نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

علی عظمت نے اعلان کیا کہ 'مجھے آپ کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بےحد فخر محسوس ہورہا ہے کہ جنون بینڈ ایک مرتبہ پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نیا گانا بنانے جارہا ہے'۔

مزید پڑھیں: ‘خودی کو کر بلند اتنا’ کے ذریعے ‘جنون’ کی واپسی

اس سے قبل جنون پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے 1992 کے ورلڈکپ میں 'جذبہ جنون' گانا تیار کرچکا ہے جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

اور اب ورلڈ کپ کے آغاز پر اس راک بینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اور نئے گانے کا اعلان کیا ہے۔

اس ویڈیو میں علی عظمت نے بتایا کہ 'یہ گانا پاکستان کے تمام لوگوں کے لیے ہے'۔

ساتھ میں انہوں نے ویڈیو میں ذکر کیا کہ یہ گانا خصوصی طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو کسی بھی وجہ سے قومی دھارے سے الگ ہوگئے۔

جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ 'ہم پاکستان کے اتحاد کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں، ہماری کرکٹ ٹیم پاکستان کا سر فخر سے اٹھائے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ’جنون‘ پھر ایکشن میں آرہا ہے؟

اس گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ جنون بینڈ کا گانا 'جذبہ جنون' 1996 میں ریلیز ہوا تھا، جو آج بھی پاکستانی عوام کے درمیان اتنا ہی مقبول ہے۔

2003 میں جنون بینڈ کی جانب سے ریلیز کیا البم 'دیوار' وہ آخری البم تھا جس میں ان تینوں موسیقاروں نے مل کر کام کیا۔

اس کے بعد یہ تینوں سلمان احمد، علی عظمت اور برائن او کونل اپنے اپنے راستے چلے گئے۔

بعدازاں سلمان احمد ان دونوں کے بغیر اپنے بینڈ کو لے کر آگے بڑھے اور کئی البم اور گانے ریلیز کیے۔

گزشتہ سال ان تینوں نے ‘خودی کو کر بلند اتنا’ کے ریمکس کے ذریعے ‘جنون’ بینڈ میں واپسی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024