• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

عامر، وہاب ٹیم کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے، حسن علی

شائع May 24, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
عامر اور وہاب کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی
عامر اور وہاب کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ساتھی باؤلر وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار حسن علی نے آئی سی سی کے ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی دیکھی ہے، دونوں کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاب کے پاس عالمی کپ میں باؤلنگ کا تجربہ بھی موجود ہے جبکہ محمد عامر کی ماضی کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو وہ بھی ایک کلاس باؤلر ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم متوازن ہے، اب خراب کارکردگی کا کوئی جواز نہیں، آفریدی

باؤلنگ کے شعبے میں ٹیم کی طاقت پر بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ عامر اور وہاب کی شمولیت سے اسکواڈ میں شامل نئے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ'ٹیم میں 2 نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں، جبکہ میرا بھی تجربہ عامر اور وہاب کے مقابلے میں کم ہے۔'

یاد رہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے حتمی اسکواڈ کو شکل دینے کی آخری تاریخ 23 مئی تھی۔

تاہم اس سے قبل پاکستان انگلینڈ کے درمیان ہونے والی دوطرفہ سیریز ہوگئی جس میں پاکستانی باؤلز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی سی سی کی مقررہ تاریخ سے قبل باؤلرز کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے جنید خان کی جگہ وہاب ریاض اور فہیم اشرف کی جگہ محمد عامر کو شامل کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024