• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

پاک-بھارت میچ بھی دیگر میچوں کی طرح ہی ہو گا، کوہلی

شائع May 24, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پریس کانفرنس میں تمام 10ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی— فوٹو: اے ایف پی
پریس کانفرنس میں تمام 10ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی— فوٹو: اے ایف پی

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلی ہے اور لڑکوں نے بھرپور تیاری کی ہے، انشااللہ ورلڈ کپ میں فتح حاصل کریں گے۔

لندن میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ بھی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے؟ سرفراز سے سوال

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جییتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہٰذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کے مقابلے میں ایک کھلاڑی کے معاملہ قدرے مختلف ہوتا ہے، ہم فیلڈ میں قدم رکھتے ہیں ایک پیشہ ور کرکٹر بن جاتے ہیں جہاں باؤلرز اور بلے باز پیشہ ورانہ مہارت کے مطابق بہترین پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے یہ محض دیگر میچوں کی طرح ایک گیم ہو گا جسے ہم بحیثیت ٹیم جیتنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے 500 رنز کا اسکور کارڈ تیار

اس پر سرفراز احمد سے بھی پاک بھارت میچ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا جواب بھی وہی ہے جو کوہلی نے دیا ہے۔

کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے اور ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا بلکہ ایونٹ کا آدھا مرحلہ گزرنے کے بعد ایسا وقت بھی آئے گا کہ ٹیمیں 250 سے 270 رنز کے ہدف کا بھی دفاع کریں گی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے ازراہ مذاق کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کو سب سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500رنز بنانے کی جلدی ہے، وہ پہلی گیند سے مارنا شروع کرتے ہیں اور 50ویں اوور تک مسلسل مارتے رہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے، ہماری حوصلہ بلند ہے اور حالیہ پاک انگلینڈ سیریز سے ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے تیار ہے، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور باؤلنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں اور عالمی کپ میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی کِٹ کی رونمائی

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو بھی جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا، وہاب ریاض جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں سفید گیند سے کیسے گیند کرنی ہے اور ہمیں 140کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے گیند کرنی ہو گی۔

آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2019: میچز دنیا کے مختلف خطوں کے 200 ممالک میں نشر ہوں گے

جنوبی افریقہ کپتان فاف ڈیو پلیسی کا ماننا ہے کہ یہ ورلڈ کپ وہ ٹیم جیتے گی جس کی باؤلنگ سب سے بہترین کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اختتامی مرحلے میں ٹیموں کو گیند سے انتہائی شاندار کھیل پیش کرنا ہو گا اور ان میں یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ وہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹوں پر بھی وکٹیں لے سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024